جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم فائنل، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے

0
160

جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آصف آفریدی ساجد خان کی وائرل فلو کے باعث ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود بھی ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔

پاکستان کی ممکنہ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی شامل ہوں گے۔

میچ کل صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا