پاکستان کا افغانستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے پر سخت ردعمل، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

0
211

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور افغان نگران وزیر خارجہ کے پاکستان مخالف بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور افغان نگران وزیر خارجہ کے دہشت گردی سے متعلق بیانات بھی یکسر مسترد کیے گئے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ دہشت گرد عناصر افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور افغانستان کی عبوری حکومت اپنی علاقائی ذمہ داریوں سے بری نہیں ہو سکتی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان افغان شہریوں کی واپسی اور انسانی ضروریات کے لیے تعاون جاری رکھے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے افغان حکومت سے ٹھوس اقدامات کی توقع رکھتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا