لاہور: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم جاتی امراء پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور حکومتی اقدامات پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی فیصلوں اور سلامتی کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ نواز شریف نے قومی معاملات میں رہنمائی فراہم کی اور امن و استحکام کے لیے مشاورت دی۔
ملاقات میں ملکی استحکام، عوامی ریلیف اور قومی یکجہتی کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔





