رحیم یار خان: بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
پولیس کے مطابق لاش کو ورثا لاہور کے علاقے گلبرگ نصیر آباد منتقل کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ طیفی بٹ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا اور کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ سبزل، صادق آباد کے علاقے میں اس کے ساتھی اسے پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک ہوا۔






