اسلام آباد(طلوع نیوز)حال میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے فواد چودھری نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے
۔ٹیلی فونک رابطے میں فوادچوہدری نےجہانگیرترین سےمستقبل کےسیاسی لائحہ عمل پرگفتگو کی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئرنائب صدرفواد چودھری نے حال ہی میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیاتھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، اورپارٹی پوزیشن سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں، سیاست سے بریک لے رہاہوں۔






