چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات یا ممکنہ معدنیاتی تعاون سے چین کے مفادات، اسٹریٹیجک اعتماد اور دوطرفہ شراکت داری کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
ترجمان نے حال ہی میں گردش کرنے والی رپورٹس کی سختی سے تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو ایسے معدنیات دکھائے جو چین کے حساس منصوبوں سے متعلق ہوسکتے ہیں۔ ان رپورٹس کو پاک چین دوستی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا گیا۔
چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی امریکا کو دکھائے گئے معدنیات چین کے کسی منصوبے سے منسلک نہیں ہیں اور پاکستان اور چین ہمیشہ کے لیے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔
مزید کہا گیا کہ چین کے حالیہ ریئر ارتھ ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ اقدامات صرف چین کے اپنے برآمدی قوانین اور ضوابط کے تحت کیے گئے ہیں۔






