پاکستان 2026ء تا 2028ء کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کو اس انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے مضبوط مؤقف اور عالمی انسانی حقوق میں کردار کا اعتراف ہے۔
اسحق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ برداشت، احترام، شمولیت اور تعمیری تعاون کے اصولوں پر قائم رہے گا اور انسانی حقوق، اقلیتوں کے تحفظ اور مساوات کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔





