پشاور(طلوع نیوز)پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میںہم بے گھرہوئے،والدہ زندہ لاش بن گئیں،بہنوں کو راشن کیلئے لائنوں میں لگتا دیکھا،ہم نے اپنے ٹکڑے سمیٹے اور شہروں کی تعمیر میں لگ گئے ،
پی ڈی ایم نے پہلے پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، اب یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان مراد سعید نے کہا کہ جب دہشت گردی کیخلاف جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18 سال تھی، ہم بےگھر ہوئے، والدہ زندہ لاش بن گئیں۔مراد سعید نے کہا کہ جو نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے خواب دیکھتا تھا اس کا مستقبل تاریک ہو گیا،
پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں لگتے دیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پردیس میں والد روتے تھے کہ جس گھر کو بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہو گیا، ہماری زبانوں پرشکوہ تک نہیں آیا، کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے ٹکڑے سمیٹے اور اپنے شہروں کی تعمیر میں لگ گئے، آج ہم پر دہشت گردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں،
یہ لوگ کون ہیں؟مراد سعید کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے آئینی اور قانونی حق تو چھین سکتے ہیں، لیکن وطن سے محبت ہمارے خون سے نہیں نکال سکتے، تحریک انصاف کا ہر فرد اور ورکر محب وطن ہے، 9 مئی کے واقعے نے ہر محب وطن کو تکلیف دی، یہ سازش آج نہیں تو کل ضرور بے نقاب ہوگی، پاکستان قوم سے اپیل ہے ڈرنا نہیں نہ ہی دبنا ہے، تم حق پر ہو ڈٹ کر کھڑے رہو۔






