دبئی: آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے باعث بھارتی ویمنز ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
بھارت نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا تھا۔ کپتان ہرمن پریت کور نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔
میچ میں بھارت 331 رنز کا دفاع نہ کر سکا اور آسٹریلیا نے 49 اوورز میں 7 وکٹوں پر ہدف حاصل کیا۔ بھارت کو اس سے قبل جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے جبکہ دو میچز میں کامیابی ملی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت چوتھے نمبر پر ہے اور اگلا میچ 19 اکتوبر کو اندور میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔





