جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس :اسدعمر کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا

0
142

اسلام آباد(طلوع نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جج راجہ جواد عباس درخواست ضمانت پر فیصلہ منگل کو سنائیں گے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔اسدعمر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جب وقوعہ ہوا تو اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھے، واقعہ کے دن اسدعمر جوڈیشل کمپلیکس آئے ہی نہیں۔جج نے پروسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کوئی ایسا کیس بتا دیں جہاں دہشت گرد اسلحے کے بغیر آیا ہو، یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جب دہشت گرد خالی ہاتھ آیا ہے۔

پروسیکیوٹرعدنان علی نے جواب دیا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کی مہم کی گئی۔اسدعمر کے وکیل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پروسیکیوشن نے دہشت گردوں کا معیار ہی کم کردیا ہے۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو منگل کو سنایا جائے گا، جج راجا جواد عباس درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا