ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

0
271

کولمبو میں ویمنز ورلڈ کپ کا پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 113 رنز کے ہدف کا تعاقب پاکستان نے منیبہ علی اور اومائمہ سہیل کے ساتھ شروع کیا تھا، لیکن 6.4 اوورز میں 34 کے مجموعی اسکور پر دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ آگے نہ بڑھ سکا۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کرائی۔ بارش کے باعث اوورز کو کم کر کے 31 تک محدود کیا گیا، انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ چارلی ڈین 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ہیتھر نائٹ اور ایم آرلوٹ نے 18، 18 رنز اسکور کیے، ایلس کیپسی نے 16 اور صوفیہ ڈنکلی نے 11 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی دوہرے ہندسے میں نہ پہنچ سکے۔

پاکستانی بولرز میں فاطمہ ثناء نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال نے دو جبکہ دانیہ بیگ اور رامین شرمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش کے مسلسل خلل نے میچ کو نتیجے تک پہنچنے نہ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا