پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا

0
240

اسلام آباد :ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان اپنا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس -1 چین سے 19 اکتوبر کو لانچ کرے گا۔ اسے ملکی خلائی پروگرام کی ایک تاریخی پیش رفت اور قومی خلائی پالیسی و وژن 2047 کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ زراعت، شہری ترقی اور ماحولیاتی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایچ ایس ون جدید ڈیٹا کیلیبریشن اور پریسیژن ایگریکلچر کی سہولیات فراہم کرے گا جس سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

سیٹلائٹ کی مدد سے سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی ممکن ہوگی، جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی بھی کی جا سکے گی۔

مزید یہ کہ یہ سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئے امکانات پیدا کرے گا اور ملک کو جدید سائنسی ترقی کے ایک نئے دور میں داخل کرے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یہ مشن نہ صرف خلائی تحقیق بلکہ ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے شعبوں میں بھی پاکستان کو عالمی صفِ اول کے ممالک میں لانے میں معاون ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا