مالاکنڈ: سوات موٹروے پر ٹرک الٹنے سے 15 جاں بحق، 8 زخمی

0
205

مالاکنڈ: سوات موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد پولیس، امدادی ٹیمیں اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کے مطابق حادثے میں جان بحق ہونے والے تمام افراد خانہ بدوش تھے جو بحرین سوات سے گرم علاقوں کی طرف منتقل ہو رہے تھے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا