خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلئے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ

0
308

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے خواتین کو ہراسانی سے بچانے کے لیے خصوصی فورس بنانے اور انسداد جنسی جرائم یونٹس کے قیام کی منظوری دی۔

اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلاء کے عمل کی مکمل حمایت اور دفعہ 144 کے نفاذ کے اختیارات میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

ماحولیاتی تحفظ، بلوچستان سسٹین ایبل فشریز اینڈ ایکو کلچر بل، نارکوٹکس کنٹرول بل، لینڈ لیز پالیسی، نکاح نامہ فارم میں ترمیم، یوتھ پالیسی اور صحافیوں کے لیے جرنلسٹ کالونی کے قیام پر بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح، شفاف حکمرانی اور بلوچستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا