غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید ،20 لاکھ جرمانہ ہوگا

0
264

لاہور: پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب اس جرم پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، اور غیر قانونی اسلحہ رکھنا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

صوبے میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور شہریوں کو ایک ماہ کے اندر اپنے قانونی اسلحے کو رجسٹر کروانے کا الٹی میٹم بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا جائے گا، جبکہ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے وسل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا