پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہونگے

0
272

افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے جا رہے ہیں۔ طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد کی قیادت وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کی طرف سے متعدد سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام شریک ہوں گے۔

پاکستان کی طرف سے اس وقت مذاکرات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم پاکستان کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کا مقصد حالیہ سرحدی تناؤ کو ختم کرنا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قطر کی جانب سے بھی ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے اور وہ مسئلے کے حل کے لیے فریقین سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا وقت آج شام چھ بجے ختم ہو رہا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر عبدالعزیز الخلیفی سے علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پیغام وصول کیا اور قطر کی حمایت اور مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا