تینوں خانز نے سعودی عرب میں دھوم مچا دی

0
217

ریاض میں منعقدہ جوئے فورم کے دوران اسٹیج اُس وقت جگمگا اُٹھا جب بالی ووڈ کے تینوں خان — شاہ رخ، سلمان اور عامر — ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ مداحوں کے لیے یہ شاذ و نادر پیش آنے والا لمحہ تھا جس نے ہال میں جوش و جذبات کو عروج پر پہنچا دیا۔

مداحوں کے اصرار پر عامر خان نے اپنی فلم کا مشہور گانا گنگنایا، جبکہ شاہ رخ اور سلمان خان نے اسٹیج پر بیک اپ بوائز کی طرح تالیاں بجا کر ان کا ساتھ دیا اور داد بھی دی۔

اس موقع پر تینوں اداکاروں نے اپنی فلموں، کرداروں، ماضی کی یادوں اور شوٹنگ کے دلچسپ واقعات شیئر کیے جس سے پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

تقریب کے اختتام پر تینوں خانز نے سعودی عوام کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس میں شرکت کرتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا