غزہ: اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، یہ فیصلہ مغویوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک کو نافذ کرنے میں حماس کے کردار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور رفح بارڈر کھولنے پر بعد میں غور کیا جائے گا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا کہ مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ جنوبی لبنان کے ضلع طائر میں تازہ حملے کے دوران ایک شخص شہید ہوا، اور اس سے پہلے ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچے اور تین خواتین سمیت 11 افراد شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل غزہ اور لبنان میں درجنوں لوگوں کو ہلاک کر چکا ہے۔






