بلوچستان میں اہم کامیابی: دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک

0
439

بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث شدت پسند گروہ “فتنہ الہندوستان” کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا اور وہ پنجگور، بولیدہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

مزید بتایا گیا کہ جمیل ٹیٹک نے 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے سمیت کئی بڑی وارداتوں کی منصوبہ بندی اور قیادت کی تھی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ اس ہلاکت سے خطے میں دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا