سنگجانی جلسے پر درج مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
347

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی اور رہنماؤں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

شیر افضل مروت کی جانب سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا