ٹماٹر کے دام میں ہوشربا اضافہ، فی کلو قیمت 500 روپے تک جا پہنچی

0
357

لاہور: شہر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ فی کلو ٹماٹر 500 روپے تک جا پہنچا، جس سے شہریوں میں شدید پریشانی پھیل گئی ہے۔ منڈیوں میں سپلائی تقریباً 50 فیصد کم ہو چکی ہے، جس کے باعث نرخ قابو سے باہر ہیں۔

راولپنڈی: سرکاری ریٹ 130 سے 175 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں ٹماٹر 450 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ دکانداروں کا مؤقف ہے کہ منڈی سے ہی مہنگا مال مل رہا ہے، اس لیے سرکاری نرخ پر بیچنا ممکن نہیں۔

پشاور: سرکاری نرخ نامے میں فی کلو قیمت 330 روپے درج ہے، لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 400 سے 450 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ شہری اضافی بوجھ پر سخت برہم ہیں۔

کوئٹہ: چند ہفتوں پہلے 50 سے 80 روپے والا ٹماٹر اب 250 سے 350 روپے میں دستیاب ہے۔ بعض علاقوں میں یہ قیمت 350 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی زندگی مشکل بنائے بیٹھی ہے، ٹماٹر کی نئی اڑان نے حالات اور بدتر کر دیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا