کوئٹہ: بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران پانچ مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر سبی کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران شرپسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مارے جانے والوں کی شناخت اور گروہ سے تعلق کی تحقیقات جاری ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔






