وزیر اعظم شہباز شریف کا صنعتی و زرعی شعبے کے لیے رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان

0
621

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس پیکیج کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشارے بہتر ہوئے ہیں، مگر ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے معاشی بحران سے معاشی استحکام تک پہنچنے کے سفر کی اہمیت اجاگر کی اور صنعتوں کے پہیے کو چلانے، برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاشی ٹیم اور کاروباری برادری کے تعاون کو سراہا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ سال موسم سرما میں دیے جانے والے پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس سے ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری آئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ صنعتی اور زرعی شعبے کی ترقی ملک کی اقتصادی خودکفالت اور خطے میں مسابقت بڑھانے کے لیے ضروری ہے، اور صنعت و زراعت کی مضبوطی سے ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا