فیلڈ مارشل مصر پہنچ گئے، سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

0
508

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے۔

مصری وزارتِ دفاع پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اور فیلڈ مارشل نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور سابق صدر انوار السادات کے مزار پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان عسکری و دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیر دفاع جنرل عبدالمغد سقر اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتح سے ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ مصر پاکستان کا برادر ملک ہے، اور دوطرفہ تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا