پوپ لیو ، برطانوی کنگ چارلس کی 5 صدیوں بعد ایک ساتھ عبادت

0
513

لندن: برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 500 برس بعد پہلے برطانوی فرمانروا کی حیثیت سے پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔

ویٹیکن سٹی کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے پوپ لیو چہاردہم کے ہمراہ سسٹین چیپل میں بین المذاہب دعا میں شرکت کی، جسے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ کے لیے سونے کا خصوصی تخت تیار کیا گیا، جبکہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا۔

تاریخی پس منظر کے مطابق 1534ء میں بادشاہ ہنری ہشتم نے پوپ سے اختلاف کے بعد چرچ آف انگلینڈ قائم کیا تھا، جس کے بعد دونوں مذاہب کے درمیان صدیوں تک کشیدگی رہی۔

ماہرین کے مطابق شاہ چارلس سوم کا یہ اقدام برطانیہ اور ویٹی کن کے درمیان تعلقات کی بحالی اور مذہبی رواداری کے ایک نئے باب کی علامت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا