پاکستان کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی سربراہی مل گئی

0
283

پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی فوزیہ وقار کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوقِ نسواں کی چیئرپرسن نامزد کردیا گیا۔

ترجمان فوسپاہ کے مطابق او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن نے خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے نئی کمیٹی قائم کی ہے، جس کی سربراہی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔

بیان کے مطابق او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن کے صدر مہمت اکاجار نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے، جس میں بحرین، ترکیہ، آذربائیجان سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے گی، جس سے پاکستان سمیت او آئی سی کے رکن ممالک میں خواتین کے لیے محفوظ اور مساوی مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا