بھارت میں ویمنز ورلڈ کپ کے دوران ہوٹل میں چوہا گھس آیا، آسٹریلوی کھلاڑیوں میں بھگدڑ مچ گئی

0
486

بھارت میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وشاکاپٹنم کے ایک ہوٹل میں دلچسپ مگر شرمناک واقعہ پیش آیا، جب آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ڈنر کے دوران ایک چوہا اچانک ڈائننگ ہال میں داخل ہو گیا۔

چوہے کو دیکھتے ہی کھلاڑی چیخ اٹھیں، کھانا چھوڑ کر اِدھر اُدھر بھاگنے لگیں، جبکہ کچھ کھلاڑیاں خوفزدہ ہو کر کرسیوں پر چڑھ گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل کے عملے نے چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اِدھر سے اُدھر بھاگتا رہا اور کسی کے قابو میں نہ آیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کو چیختے، ہنستے اور بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک کھلاڑی نے ویڈیو میں بتایا کہ “ہم نے ابھی ڈنر ختم کیا ہی تھا کہ اچانک چوہا آ گیا۔ سب نے سمجھا کہ وہ چلا گیا ہے، مگر وہ دوبارہ واپس آ نکلا، اور پھر سب چیخنے لگے۔”

بھارت میں اس واقعے کو انتظامی بدانتظامی کی مثال کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا