خیبرپختونخوا مزید آپریشن یا ڈرون حملے برداشت نہیں کر سکتا:سہیل آفریدی

0
546

باڑہ: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبہ اور قبائلی عوام مزید کسی فوجی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

باڑہ میں منعقدہ قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایک کے بعد ایک آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، لیکن ریاست کی جانب سے بے گھر ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ 2018 میں اعلان کیا گیا تھا کہ قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو گیا ہے، مگر اب دوبارہ آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ “ہم اس بار قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں، کسی بھی ممکنہ ملٹری آپریشن کی مخالفت کریں گے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم کسی قسم کا کولیٹرل ڈیمیج (شہری نقصان) برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ جلد بلائی جائے، صوبے کے لیے ساڑھے تین ارب روپے کے واجبات ادا کیے جائیں، اور قبائلی علاقوں کے فیصلوں میں صوبائی حکومت و عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔

سہیل آفریدی نے پنجابی میں کہا، “ساڈا حق ایتھے رکھ، ساڈا حق ایتھے رکھ”، اور زور دیا کہ “ہمیں دوسروں کے استعمال شدہ وسائل نہیں بلکہ اپنا جائز حق چاہیے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا