نیویارک میں میئر الیکشن کے امیدوار ظہران ممدانی نے اسلاموفوبیا کو ہوا دینے والے مخالفین کو سخت جواب دیا ہے۔ برونکس کی مسجد کے باہر خطاب کرتے ہوئے ممدانی نے کہا کہ مخالفین نفرت کو ابھار رہے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف اسلام دشمنی بڑھ رہی ہے، جبکہ نیویارک میں مسلمان ہونا بعض اوقات گناہ سمجھا جاتا ہے، مگر وہ اس رویے کو بدلیں گے۔
مسلم تنظیم کے مطابق سابق گورنر اینڈریو کومو نے حال ہی میں مسلمانوں کے خلاف تقریر کی، جسے قابل مذمت اور خطرناک قرار دیا گیا، کیونکہ کومو خوف پھیلا کر سیاست کر رہے ہیں اور اتحاد کے بجائے تقسیم کو بڑھا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا نے بھی مباحثے میں ظہران ممدانی پر مذہبی تنقید کی تھی۔






