لاہور میں کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے مختصر علالت کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق ارشد شریف کی اہلیہ نے کی ہے، جبکہ نماز جنازہ اور تدفین کی تفصیلات بعد میں اعلان کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رفعت آرا علوی ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا۔ انہوں نے مرحوم ارشد شریف کو جری اور بااصول صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی اور قوم انہیں اور ان کی عظیم والدہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔






