خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 25 خوارج ہلاک، 5 جوان شہید

0
365

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 25 خوارج ہلاک جبکہ 5 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں پہلی کارروائی کے دوران 4 خودکش بمباروں سمیت 15 خوارج مارے گئے۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

اسی طرح ضلع کرم کے علاقے غاکی میں دوسری کارروائی میں مزید 10 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ دونوں آپریشنز میں انڈین پراکسی فتنہ “الخوارج” کے 25 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 5 بہادر سپوت شہید ہوئے جن میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس اور سپاہی محمد عادل شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا