پنجاب ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

0
324

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے مختلف حلقوں میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، جبکہ این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا