معصوم لوگوں کا خون بہانا جہاد نہیں، فساد ہے، حافظ طاہر اشرفی

0
368

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کا خون بہانا جہاد نہیں بلکہ فساد ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاک افغان مذاکرات جنگ کے بجائے امن کے قیام کے لیے ہوں اور دونوں ملکوں کی قیادت امن چاہتی ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا کہ افغانستان وہ عناصر پاکستان کے حوالے کرے جو پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں، اور اگر کوئی ایسا پاکستان سے کر رہا ہے تو اس کی معلومات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی قوم اور افواج جنگ نہیں چاہتیں۔

وزیر دفاع کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کی وضاحت متعلقہ افسران خود کریں گے۔ حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں مکالمے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور معاشرے میں امن کے لیے اشتعال انگیزی سے بچنا ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا