پاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود دو روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

0
407

کراچی: پاکستان نے بھارت سے متصل اپنی فضائی حدود دو روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا۔

نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دو روز میں تین تین گھنٹے کے لیے مخصوص فضائی راستے بند رہیں گے۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجنز کے کچھ روٹس کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا