بھارت ، چین کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال

0
348

نئی دہلی، بیجنگ: بھارت اور چین کے درمیان چار سال بعد براہِ راست فضائی سروس بحال ہو گئی۔ کولکتہ سے انڈیگو کی پرواز 180 مسافروں کو لے کر جنوبی چین کے شہر گوانگزو پہنچی۔

دونوں ممالک کے درمیان پروازیں 2020 میں کووِڈ وبا اور سرحدی کشیدگی کے باعث معطل کی گئی تھیں۔ تعلقات میں بتدریج بہتری کے بعد فضائی رابطے بحال کیے گئے ہیں۔

بھارتی حکومت کے مطابق پروازوں کی بحالی سے عوامی رابطے آسان ہوں گے اور دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا