انقرہ: کردستان ورکرز پارٹی نے ہتھیار ڈالنے اور ترکیہ سے انخلا کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پی کے کے جنگجو ترک حکومت سے ہونے والے امن معاہدے کے تحت شمالی عراق منتقل ہو رہے ہیں۔
کرد تنظیم کے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ترکی میں موجود تمام جنگجوؤں کو عراق واپس بلایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی جھڑپ یا اشتعال انگیزی سے بچا جا سکے۔
کرد جنگجوؤں کا انخلا تخفیفِ اسلحہ معاہدے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ 1984ء سے جاری اس تنازع میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔






