ہمیں حق چھیننا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان

0
643

نوشہرہ ورکاں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی صرف مڈل مین تک پہنچ رہی ہے اور کسانوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، ہمیں اپنا حق واپس لینا ہوگا۔

کسان بچاؤ، پاکستان بچاؤ کارواں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ زراعت حکومت کی ناکامیوں کا شکار ہے اور کسان کو مناسب معاوضہ نہیں دیا جا رہا؛ گزشتہ سال گندم سستی قیمتوں پر بیچی گئی۔ حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسان پس رہے ہیں جبکہ بڑے جاگیردار کم ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کسانوں کے شانہ بشانہ ہے اور مینارِ پاکستان سے تحریک کا آغاز کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے تعلیمی شعبے پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام میں یکسانیت ہونی چاہیے اور نجی کاری کے عمل کو روکنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کا نظام عدل کے تقاضوں کے مطابق نہیں چل رہا اور غیر منصفانہ رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک میں شرکت کریں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا