پاک افغان اختلافات مذاکرات سے حل کرینگے، محسن نقوی

0
319

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران میں افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات کی، جو تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان برادر ملک ہیں اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں، مگر ہم انہیں بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس سے قبل محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ مسلم ممالک کو اتحاد برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ دشمنوں کے خلاف مل کر کھڑا ہونا چاہیے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ محسن نقوی نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں ایران کے کردار کو سراہا اور کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں، اختلافات کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا