پی ٹی آئی کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے لاتعلقی کا اعلان

0
293

پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اور نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کی قیادت بھی شریک تھی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ پی ٹی آئی ایوان میں عوامی نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور نئی بننے والی حکومت کو سخت وقت دے گی۔ اجلاس کے بعد سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کشمیر میں جماعت کے طور پر رجسٹر نہیں ہونے دیا گیا جبکہ طاقتور حلقے مصنوعی نظام مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق عوام اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کی گئی ہے اور حق و فریب کی جنگ جاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسمبلی میں عوامی حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ اسمبلی اپنی وقعت کھو چکی ہے اور فوری غیر جانبدار الیکشن کمیشن بنا کر انتخابات کرائے جائیں۔ سابق وزیراعظم قیوم نیازی نے بھی کہا کہ آزاد کشمیر میں ہائبرڈ نظام کے خاتمے کے لیے پی ٹی آئی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا