عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو دن کے وقفے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 975 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی کے اثرات کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت اور مقامی کرنسی کے اتار چڑھاؤ نے مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنایا ہے۔
تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس کے باعث خریداری میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔






