راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد نادرا حکام نے پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کروائی۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے 30 اکتوبر کو 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا شیڈول مقرر کیا ہے اور علیمہ خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ علیمہ خان کے خلاف اس سے قبل چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔





