کوئٹہ کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ شاہ پٹرول پمپ کے قریب اس وقت ہوا جب نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔






