پنجاب انتخابات : الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
141

اسلام آباد(طلوع نیوز) پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب میں انتخابات کی تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 14 مئی کو انتخابات کا حکم دیا تھا۔ جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ اب تک اس درخواست پر 4 مرتبہ سماعت ہوچکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا