آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ ممبئی میں کھیلا گیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 338 رنز بنائے۔ پوئبے لچ فیلڈ نے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی۔ الیسی پیری نے 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 339 رنز کا بڑا ٹارگٹ 49ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جو ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا رن چیز ہے۔ جمائما روڈریگز نے 127 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز بنائے۔
فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔






