حکومت کے پی میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، فضل الرحمان

0
372

مولانا فضل الرحمان نے چینیوٹ میں کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائی کرے ۔ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آئے ہوئے ٹی ٹی پی کے عناصر پاکستان میں آ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں اور اس سے خیبرپختونخواہ کی عوام شدید متاثر ہو رہی ہے، لوگ خوف کے باعث گھروں سے نہیں نکل پاتے۔

مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ پاک-افغان کشیدگی کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے تاکہ خطے میں استحکام اور امن بحال ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا