بھارت میں علیحدگی پسند تحریکوں نے زور پکڑ لیا

0
345

بھارت کے زیر قبضہ مختلف خطوں میں علیحدگی پسند تحریکوں میں تیزی آ گئی ہے، خصوصاً ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔

ناگالینڈ کی تحریکِ آزادی کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو متنبہ کیا کہ اگر بھارت تصادم چاہتا ہے تو ناگالینڈ کبھی سرِ تسلیم خم نہیں کرے گا۔

علیحدگی پسند رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر، منی پور، جونا گڑھ اور ناگالینڈ سمیت کئی علاقوں پر غیر قانونی قبضہ کیے ہوئے ہے، جب کہ شمال مشرقی ریاستیں دہائیوں سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا