بابر اعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑی بن گئے

0
417

لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابر کو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے، جو انہوں نے اپنی اننگز کے آغاز میں ہی مکمل کر لیے۔ اس سے قبل روہت شرما 159 میچوں میں 4231 رنز کے ساتھ سرفہرست تھے۔

بابر اعظم گزشتہ سال جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر ہو گئے تھے، تاہم ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد انہیں دوبارہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا، جہاں واپسی کے ساتھ ہی انہوں نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا