پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی، بلاول

0
322

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے اور کشمیری عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے کیا جائے گا جبکہ قائدِ ایوان کا نام عدم اعتماد کی تحریک جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست ہمیشہ کشمیر کے مسائل کے حل اور اُنہیں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے رہی ہے۔ تین نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور بطور وزیرِ خارجہ انہوں نے بھی اس جدوجہد کو آگے بڑھایا۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچایا گیا، لیکن اس کے باوجود پارٹی نے ہر جگہ عوام کی نمائندگی جاری رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پیپلز پارٹی کشمیر میں حکومت سنبھالنے کی پوزیشن میں ہے اور عوام کے مطالبات کو امانت سمجھ کر پورا کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا