لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو طبیعت کی خرابی کے باعث جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال میں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر انہیں سینے میں انفیکشن کی شکایت بتائی گئی ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ حتمی تشخیص میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد کی جائے گی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عمر سرفراز چیمہ بھی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کیسز میں انسداد دہشت گردی عدالت سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔






