ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں 17.6 فیصد اضافہ

0
297

ایف بی آر کے مطابق 31 اکتوبر 2025 تک ملک بھر سے 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے گئے ہیں، جو گزشتہ سال اسی مدت میں جمع ہونے والے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد زیادہ ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیکس ریٹرنز میں اس نمایاں اضافے کو رضاکارانہ تعمیل میں بہتری اور عوامی آگاہی کا مثبت نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس بھی ادا کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے۔
گزشتہ سال کی نسبت انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے ٹیکس ادائیگی 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے تک جا پہنچی، جو 15 فیصد اضافہ ہے۔

ایف بی آر نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار شام 7 بجے تک کے ہیں جبکہ رات 12 بجے تک ریٹرنز کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 19 لاکھ ریٹرنز بغیر ٹیکس ادائیگی جمع ہوئے تھے، جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 22 لاکھ 40 ہزار ہو گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا